وباء سے بچاؤ کیلئے کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری

وباء سے بچاؤ کیلئے کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) عالمگیر وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیشِ نظر قومی کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔قومی کرکٹرز موجودہ حالات میں اپنے اپنے مقامات پر ٹریننگ کر رہے ہیں اور دستیاب سہولیات میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس میں مصروف ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کووڈ-19 کے دروان بائیو سیکور انتظامات میں تاحال کیمپ لگانے کا اعلان نہیں کر سکا اور ٹریننگ کیمپ کے لیے پی سی بی کو کئی چیلنجز بھی درپیش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بھی بڑی تعداد میں کیمپ لگانے میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں طویل کیمپ اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت خطرے سے خالی نہیں ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ ٹور کے لیے جون کے پہلے ہفتے میں کیمپ لگانے کا پلان بنایا تھا۔