ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 17 جون کو ہوگا

ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 17 جون کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا سالانہ آن لائن اجلاس 17 جون کو ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے بتایا کہ اجلاس میں ایشین انڈور گیمز، ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ اور عالمی کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے حوالے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔ ایشین انڈور گیمز آئندہ جون میں تھائی لینڈ میں ہوگی جس میں نیٹ بال کے کھیل کو بھی شامل کیا جائیگاانہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے حوالے سے یہ اجلاس بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں کھیل کے مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ انڈور گیمزکا انعقاد آئندہ سال جون میں ہوگا جس میں پاکستانی کھلاڑی بھی بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے۔

  

واضح رہے کہ شکیل شیخ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تاہم ایک قانونی فرم کی جانب سے شکیل شیخ کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد میں وصول کئے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں