روبینہ اشرف کی کورونا سے حالت تشویش ہونے کی افواہیں مسترد

روبینہ اشرف کی کورونا سے حالت تشویش ہونے کی افواہیں مسترد

  

لاہور(فلم رپورٹر)رواں ہفتے معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے اور ان کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے مگر اب سوشل میڈیا پر ایسی متعدد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ کی حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کرنا پڑا ہے۔افواہوں میں کہا گیا کہ بیماری کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں اور ان کا خاندان عوام سے دعاؤں کی درخواست کررہا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے ان کی طبعیت بالکل تشویش ناک نہیں ہے یہ صرف افواہیں ہیں۔

مزید :

کلچر -