حکومت سرکاری سطح پر ”برداشت اوررواداری“کو فروغ دے،فنکار

  حکومت سرکاری سطح پر ”برداشت اوررواداری“کو فروغ دے،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد حکومت سرکاری سطح پر ”برداشت اوررواداری“ کے رویے کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کرے اور اس کے لئے تعلیمی اداروں سمیت ہر سطح پر بحث و مباحثہ کرائے جائیں۔اس وقت عدم برداشت کی وجہ سے غریب اور مظلوم طبقہ پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔شوبز شخصیات نے کہا کہ اگر پاکستانی معاشرے کے رجحانات کو دیکھا جائے تو حکومت کو وسیع پیمانے پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ لوگوں میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے جس سے معاشرے میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔ شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچیدیگر کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اس جنگ کے اختتام کے بعد حکومت سرکاری سطح پر ”برداشت اور رواداری“ کے جذبے کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کرے۔

اور اس سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس میں بحث و مباحثہ کرایا جائے اور عدم برداشت کے منفی رجحان کو روکنے کیلئے تدارک کیا جائے۔

مزید :

کلچر -