کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری، جاوید شیخ

کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری، جاوید شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرسے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔اس وبا نے پوری دنیا میں تباہی پھیلا دی ہے۔جاوید شیخ نے کہا کہ کبھی بھی ٹی وی پر کام کرنے سے انکا رنہیں کیا کیونکہ میری بنیادہی ٹی وی ہے جسے میں کسی صورت چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج جب میں پی ٹی وی کے حالات دیکھتا ہوں تو بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک وہ دور تھا کہ لوگ شام کے وقت پی ٹی وی کے ڈرامے کا انتظار کرتے تھے اور شاہراہیں سنسان ہو جاتی تھیں لیکن آج ایسا کچھ نہیں ہے اب ماضی جیسے ڈرامہ شائد کبھی نہ بن سکے یہ ایک حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارت کو توجہ دینی چاہیے۔

مزید :

کلچر -