حریم فاروق اور فیشن برانڈ Lulusarکے اشتراک سے خصوصی کلیکشن پیش

حریم فاروق اور فیشن برانڈ Lulusarکے اشتراک سے خصوصی کلیکشن پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(شوبز ڈیسک)حریم فاروق اور معروف فیشن برانڈ Lulusarکے اشتراک سے خصوصی کلیکشن پیش کردی گئی۔بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال، ہیر مان جاکی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق نے جدید دور کے فیشن برانڈ Lulusarکے اشتراک سے خوبصورت سمر کلیکشن #HareemXLulusar. ڈیزائن کی ہے کلیکشن میں اپنی منفرد سوچ کا رنگ بھرنے کیلئے انہوں نے ڈیزائننگ اور ترتیب دینے کے مرحلے میں ذاتی طور پرحصہ لیا۔ کلیکشن میں گرمیوں کے پھولدار پرنٹس اور کھلتے رنگوں پر مشتمل لمبے اورکھلے کٹ لائنز کے تین خصوصی ڈیزائن،"Floral Crush"، "Polka Dance," اور "Tropical Rush" شامل ہیں۔ ہر آؤٹ فٹ میں اداکارہ کی منفرد شخصیت جھلکتی نظر آتی ہے اور ان کی شاندار اور باوقار سوچ کا اظہار ہوتا ہے۔ حریم نے کہا،"مجھے اس اشتراک پر فخر ہے۔بظاہر یہ ایک سیدھا سا کام ہے لیکن مجھے Lulusar کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیااور مجھے امید ہے کہ جو لوگ بھی یہ کپڑے پہنیں گے وہ بھی ان کو اتنا ہی پسند کریں گے۔ کلیکشن اب آن لائن خریداری کیلئے Lulusar,کی آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
: حریم فاروق کا شمار پاکستان کی صف اوّل کی اداکاراؤں اور ماڈلز میں ہوتاہے جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز2012میں تھیٹر ڈرامے "پونے چودہ اگست" اور "آنگن ٹیڑھا"سے کیا۔ بڑی اسکرین پر پہلی بار 2013 میں تھرلر فلم "سایہ"میں لیڈنگ رول میں جلوہ گر ہوئیں اور اس وقت سے مقبولیت کی راہوں پر گامزن ہیں۔ اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد 2016 میں "جانان"اس کے بعد2018 میں بلاک بسٹر "پرچی"اور حال ہی میں "ہیر مان جا"میں بطور کو پروڈیوسر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے جن میں دیارِ دل، میں خیال ہوں کسی اور کا، میرے ہمدم میرے دوست وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -