سینئرکیمرہ مین علی جان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

سینئرکیمرہ مین علی جان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ترین کیمرہ مین علی جان ہارٹ اٹیک کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے ہیں جن کا شمار انڈسٹری کے لیجنڈ سینماٹوگرافرز میں ہوتا تھا۔ان کا کیریئر62 سال پر محیط ہے عمر88 سال تھی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں،پروڈیوسرز،کیمرہ مین اور ڈائریکٹرز نے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ہے۔علی جان نے پاکستان کے تمام نامور پروڈیوسرز،ڈائریکٹرز اور فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔ جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بے شمار فنکاروں کو بنیادی تربیت بھی فراہم کی۔ان کے استاد رضا میر تھے جس کے علاوہ انہوں نے نبی احمد،مسعودالرحمن کے ساتھ بھی ابتدائی دور میں کام کیا۔وہ تمام عمر لاہور کے مشہور علاقے سمن آباد میں مقیم رہے۔ان کا شمار انڈسٹری کے جانفشاں کارکنوں میں ہوتا تھا،اگر کبھی اسسٹنٹ نہ آتے تو وہ لائٹ تک خود پکڑ لیتے تھے۔انہوں نے سب سے زیادہ فلمیں ڈائریکٹر ایس سلیمان کے ساتھ کیں۔ذرائع کے مطابق ان کے کیریئر کی آخری فلم ڈائریکٹر سید نور کی ”مجاجن“ تھی۔ وہ ہر وقت رضا کار کی طرح تیار رہتے اور ہمیشہ اسی مناسبت سے وردی پہنے رکھتے تھے۔علی جان 1932 میں پیدا ہوئے جبکہ انہوں نے 1958 میں فلم انڈسٹری جوائن کی۔انہوں نے اپنے کیرئر میں 350 سے زائد فلموں میں بطور کیمرہ مین خدمات سرانجام دیں۔

مزید :

کلچر -