الحمراء میں ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد خوش آئند،عبدالرؤف

الحمراء میں ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد خوش آئند،عبدالرؤف

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور موسیقار عبدالرؤف نے کہا ہے کہ الحمراء آرٹس کونسل میں ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے اس شعبہ سے منسلک نئے شعبہ کو منظر عام پر آنے کا بھرپور موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ الحمراء نے ہمیشہ ہی بہت اچھے اقدام کئے ہیں جس کے مستقبل میں بہت اچھے نتائج مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل ثمن رائے بہت اچھے طریقہ سے ہمارے کلچر کو اس پلیٹ فارم پر متعارف کروارہی ہیں اور یہ ایک مثالی قدم ہے جو بھی اس سے مستفید ہوگا اس کو مستقبل میں یقینی طو ر پر بہت زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔

مزید :

کلچر -