الحمراء،ینگ آرٹسٹ کے انٹرویو اور ورچوئل ٹور پر کام کا آغاز

الحمراء،ینگ آرٹسٹ کے انٹرویو اور ورچوئل ٹور پر کام کا آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل نے 16ینگ آرٹسٹ ای ایگزیبیشن کے شرکاء کے انٹرویو اور ورچوئل ٹور پر کام کا آغاز کا دیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آر ٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ ملک بھر کے سینئر مصوروں کی طرف سے الحمرا کے اس اقدام کو مثالی قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نمائش نوجوان آرٹسٹوں کو اپنا کام عوامی سطح پر پیش کرنے کا بڑا موقع ہے،بہت جلد اس نمائش کا آئن لان افتتاح کر دیا جائے گا۔نامور آرٹسٹ ملیحہ عظمی آغا نے اس نمائش سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندہ معاشروں کی ترجیحات میں آرٹ کا خاص مقام ہوتا ہے،اس نمائش کا انعقاد الحمرا کی خصوصی کاوش ہے،انھوں نے الحمرا انتظامیہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ سے محبت رکھنے والے معاشروں میں آرٹ ورک کو خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔جنہیں خرید کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔نامور مصورہ پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے کہا کہ اس نمائش میں شرکت کرنے والے نوجوان قومی و بین الاقومی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔پورا سال نوجوان الحمرا کی اس نمائش کے منتظر رہتے ہیں،نقد انعامات دیئے جاتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور بینالے فاؤنڈیشن قدسیہ رحیم نے اس حوالے سے کہا کہ ثمن رائے کا الحمرا میں تعینات ہونا آرٹ کے شعبے کے لئے خوش آئند ہے،16ای ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن نوجوانوں کے فن کا اعتراف ہے،ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے،آگے بڑھیں سدرہ لیاقت نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اپنا کام آویزاں کرنے کے لئے الحمرا پاکستان کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے،جو نوجوانوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے ان تما م احباب کا شکریہ ادا کیا۔

جنہوں نے الحمرا میں ان کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -