سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں،انور مقصود

سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں،انور مقصود

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف ڈرامہ نگار، تنقید نگار اور مصنف انور مقصود نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں اور ان کے نام سے بنے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں۔ٹوئٹراور فیس بک پر ایسے متعدد اکاؤنٹس ہیں جن پر نہ صرف انور مقصود کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں بلکہ وہ اکاؤنٹس ان کے نام سے بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ اکاؤنٹس سے نہ صرف مصنف کی تحریروں کے اقتباسات شیئر کیے جاتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے سیاستدانوں، فوجی جرنیلوں، کاروباری شخصیات اور سماجی شخصیات پر بھی بعض اوقات تنقید کی جاتی ہے۔

تاہم اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پران کا کوئی اکاونٹ نہیں۔

مزید :

کلچر -