روس نے کورونا کیخلاف موثر دوا ”ایوی فیور“ بنا لی،تجربات کامیاب

روس نے کورونا کیخلاف موثر دوا ”ایوی فیور“ بنا لی،تجربات کامیاب

  

ماسکو(خصوصی رپورٹ)روس کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کیخلاف ایک موثر دواتیارکرلی ہے جو 11 جون سے مریضوں کو باقاعدگی سے دی جائے گی۔اس بات کااعلان دوتیارکرنے کیلئے مالی معاونت فراہم کرنے والے ادارے کے سربراہ نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایوی فیورنامی دواکو تیارکرنے والی کمپنی ایک ماہ کے اندر6 لاکھ مریضوں کیلئے دواتیارکرے گی۔ اس وقت وائرس کے خلاف ایک نئیدواجوگلڈکمپنی نے ریمڈسیورکے نام سے تیارکی تھی اورکئی ممالک میں اسے ہنگامی حالت میں مریضوں کو دیا جا رہا ہے۔ ایوی فیورجس کوعام طورپرفیری پریورکے نام سے جاناجاتا ہے سب سے پہلے 90کی دہائی میں جاپانی کمپنی نے تیارکی تھا۔ آرڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دمتریف نے بتایاکہ روسی سائنسدانوں نے اس دوامیں چندتبدیلیاں کی ہیں اوردوہفتے کے اندراندرروس ان تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ دوسری طرف جاپان نے ایک اسی قسم کی دواتیارکی ہے اوراس کانام ایوی گن رکھاگیاہے۔جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے اس دواکی تعریف کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے 12 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کااعلان کیاتھااوراس دواکی منظوری ملناابھی باقی ہے۔ایوی فیور دواکا تجربہ 330لوگوں پرکیاگیا ہے اوران میں سے اکثرمریض 24گھنٹے کے اندرٹھیک ہوگئے۔

ایوی فیور

مزید :

صفحہ آخر -