ہنگو، پیٹرول اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر نیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر

ہنگو، پیٹرول اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر نیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی: ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ)پٹرول اور آٹے کے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی پٹرول پمپ اور دوکانیں سیل کی جائیگی ایس ااو پیز کی خلاف ورزی پر نرمی نہیں کی جائیگی ہنگو میں کورونا وائرس کے 15مریض ہیں جس میں کوئی مقامی نہیں چار مریضوں کو ہسپتالوں میں ائیسولیٹ کئے گئے ہیں جبکہ گیارہ مریضوں کو گھروں میں قرنٹائن کئے ہیں ٹڈی دل کے حوالے سے محکمہ زراعت اور ہم ہائی الرٹ ہیں مگر ابھی تک ہنگو میں ٹڈی دل نہیں آئے ہیں ہنگومیں 18میٹرک ٹن سرکاری گندم موجود ہیں آٹے کے کوئی کمی نہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع ہنگو منصور ارشد خٹک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجارہاہے ایس او پیز کے خلاف ورزی پر دوکاندارو ں اور عام لوگوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی کسی کے ساتھ بھی نرمی نہیں برتی جائیگی انہوں نے کہاکہ ضلع ہنگو میں کسٹ کمپس دوابہ اور ٹل میں قرنطینہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں اس وقت ہنگو میں کورونا مریضوں کے تعداد 15ہے جس میں چار کو ہسپتال میں ائیسولیٹ کئے گئے ہیں جبکہ باقی مریض گھروں میں قرنٹائن ہیں انہوں نے حکومت کی طرف سے ہفتہ میں دو دن لاک ڈوان پر سختی سے عمل کیاجارہاہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا ایک حقیقت ہے ایس او پیز پر عمل کریں احتیاطی تدابیر اپنا کرہمارے ساتھ تعاون کریں اپنے اور اپنے خاندان کو بچائے انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قلت پوری صوبے میں ہیں تار وجبہ ڈپو سے پٹرول نہ انے کی وجہ سے پمپوں میں پٹرول کی قلت ہے انہوں نے کہاکہ پٹرول کے مصنوعی قلت پیداکرنے والوں پلاسٹک کے بوتل میں پٹرول فروخت کرنے والے اور مہنگے داموں بلیک میں پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ان کے پمپ سیل کئے جائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صبر سے کام لیں دو تین دنوں میں یہ مسئل حل ہوجائیگا ڈی سی منصور ارشد نے مزید کہاکہ ہنگو میں اٹے کا کوئی بحران نہیں ہے خود ساختہ مہنگائی اور مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی میلز اور دوکانیں سیل کئے جائیں گے کیونکہ ہنگو میں اس وقت بھی ہمارے پاس 18میٹرک ٹن سرکاری گندم کا کوٹہ موجود ہیں جس کو ہر دوکاندار اور گھر گھرکو پہنچایاجائیگا انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح صوبے کے دیگر اضلاع پر ٹڈی دل حملہ اور ہوئے ہیں اس کے برعکس ابھی تک ہنگو کو ٹڈی دل نہیں ائے ہیں تاہم حفاظتی اقدامات کے طور پر محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ ٹڈی دل کا راستہ روکنے کیلئے مستعد اور ہائی الرٹ ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہنگو کے تمام علاقوں میں مچھر مار اور جراثیم کش سپرے کئے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -