ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی شہید ہارون بلور کے قبر پر حاضری

ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی شہید ہارون بلور کے قبر پر حاضری

  

پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونے کے بعد الحاج ملک طارق اعوان کے فرزند ملک رؤف اعوان کے ہمراہ پہلی بار شہید ہارون بلور کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انھوں نے شہیدہارون بشیر بلورکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ایک عظیم صفت انسان تھے اور ملک و قوم کا سرمایہ تھے ان کی ملک و قوم اور پارٹی کے لیے بے لوث خدمات ہیں جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔انکا کہنا تھا کہ شہید ہارون بلورکی سیٹ ملنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں جس طرح ہارون بلور نے جذبے اور لگن کے ساتھ پارٹی کی بے لوث خدمت کی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ میں بھی اے این پی کی خدمت کروں گی شہید ہارون بلور ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور شہیدوں کایہ مشن جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -