قبائلی ضلع مہمند یکہ غنڈ بازار میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہر

قبائلی ضلع مہمند یکہ غنڈ بازار میں بجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہر

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)قبائلی ضلع مہمند یکہ غنڈ بازار میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کئی گھنٹے بند شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند لوئر مہمندیکہ غنڈ میں طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف مقامی لوگوں نے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو کئی گھنٹوں کے لئے بند رکھا۔ مظاہرین کاموقف تھاکہ دو دنوں سے ہمارے علاقے مین بجلی غائب ہے۔مظاہرے میں ایم پی اے نثار مومند، سیاسی رہنماؤں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مظاہرے کے دوران مین شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی میں مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈومیسٹک اور کمرشل لائنز کو الگ کرکے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے۔ کیونکہ ورسک ڈیم ہمارے علاقے میں بننے کے باؤجود نہ رائیلٹی ملی ہے نہ بجلی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے پر خوف ماحول اور شدید گرمی میں تین دن سے علاقے کی بجلی غائب ہے۔ گھرون میں پینے اور مساجد مین وضو تک کا پانی نہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اصلاح نہ ہونے کی صورت میں اختجاجی مظاہرون کا سلسلہ جاری رہیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -