بنوں،آٹا اور گھی ڈیلروں کا ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو دن کی ڈیڈلائن

بنوں،آٹا اور گھی ڈیلروں کا ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو دن کی ...

  

بنوں (تحصیل رپورٹر)آٹا اور گھی ڈیلروں کی ڈکیتی کے خلاف پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو دن کی ڈیڈلائن دے دی بصورت دیگر دکانیں بند کرکے ضلع بنوں کو بند کریں گے اس موقع پر صدر پولیس اسٹیشن کے باہر ناصر خان,فضل ریاض,حنیف,شفیق وزیراور غلام قیباز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ڈکیتی کا واقعہ پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی کئی بار ڈکیتی کے واقعات رونما ہوئے ہیں مگر آج تک ملوث شخص کو گرفتار نہیں ہوا ہے آج ایک بار پھر دن دیہاڑے کوہاٹ چونگی کے قریب آٹا اور گھی کے ڈیلر حنیف زرگر سے نامعلوم نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر 32لاکھ سے زائد لے اُڑے اُنہوں نے واقعے کی رپورٹ صدر پولیس اسٹیشن میں درج کرکے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو دن کی ڈیڈلائن دے دی اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر دو دن کے اندر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو مجبوراًدکانیں بند کرکے ضلع بنوں کو بند کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -