پشاور،پولیس کے ہاتھوں 3 منشیات فروش ڈیلرز سمیت 15 گرفتار

پشاور،پولیس کے ہاتھوں 3 منشیات فروش ڈیلرز سمیت 15 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تین منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر لیا،گرفتار منشیات ڈیلرز کا تعلق ضلع خیبر اور پشاور کے نواحی علاقہ سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے آئس اور چرس سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کو بڈھ بیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا ہے، گزشتہ روز ہونیوالی دیگر کارروائیوں کے دوران مزید5 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلو گرام سے زائد آئس،5 کلو گرام سے زائد ہیروئن،10کلو گرام سے چرس اور 4 بوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع بھر میں منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلرز کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات ضلع خیبر کی جانب سے سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے شیخان چوک میں کارروائی کے دوران تین منشیات ڈیلرز عادل ولد محمد شریف،سرتاج ولد منت خان ساکنان باڑہ ضلع خیبر اور حشمت ولد عادل سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی سے تین کلو گرام آئس، 10کلو گرام چرس اور منشیات کے لین دین میں حاصل کی جانے والی رقم16 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے ہیں اسی طرح دیگر کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے پولیس ٹیم کے ہمر اہ منشیات فروش ابراہیم ولد سیف اللہ، خالد ولد زاہد اور عمران ولد دوست محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین کلوگرام سے زائد ہیر وئن برآمد کرلی ہے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ نے منشیات فروش آصف ولد لطیف اور اسرار ولد حیدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو گرام ہیروئن،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور چار بوتل شراب برآمد کی، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -