مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنیوالا گروہ کا سرغنہ گرفتار

مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنیوالا گروہ کا سرغنہ گرفتار

  

پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنیوالے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم اور گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق منظم کار چور گروہ سے ہے جو مسروقہ گاڑیوں کے چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات بناکر سادہ لوح شہریوں کو فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزم کا تعلق پشاور کے نو احی علاقہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران پنجاب اور ملک کے دوسرے شہروں سے قیمتی گاڑیاں سرقہ کرکے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے دو عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں چند مشکوک افراد موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی سبر ب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر موجود افراد نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی جس پر ایس ایچ او عمران الدین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کرکے نوسر باز گروہ کے سرغنہ عبدالوہاب ولد زاہد علی سکنہ خزانہ شوگر ملز کوقابو کرکے گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے سرکاری نمبر پلیٹ لگی موٹر کار برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی نشاندہی پر مزید دوعددمسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملک کے مختلف شہروں سے قیمتی گاڑیاں سرقہ کرکے جعلی کاغذات اور انجن و چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد سادہ لوح شہریوں کوفروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -