پبی،اے سی بینش اقبال کا مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ
پبی (نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال کا ہمراہ اے اے سی پبی محمد عا مر یو سفز ئی کا پٹرول کی مصنوعی بحران کے خاتمے اورمختلف اضلاع اور پٹرول پمپس کو تیل کی بروقت ترسیل کے سلسلے میں تارو جبہ ڈپو کا دورہ۔غیر قانونی ڈیکٹنگ پٹرول گودام سیل اور اس میں استعمال کیے جانے والے سامان اور گاڑیاں ضبط کر دی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیرکی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینش اقبال نے ہمراہ اے اے سی پبی محمد عا مر یو سفز ئی اور مقا می پو لیس کے تارو آئل ڈپو کا دورہ کیا اور ریجنل منیجر اور متعلقہ افسران سے تیل کی ترسیل کے بارے میں ڈپو کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر بینیش اقبال نے تاروجبہ اور ملحقہ میں غیر قانونی تیل ڈیکٹنگ یعنی ٹینکرز سے دوسرے چھوٹے گاڑیوں میں غیر قانونی طریقوں سے شفٹ کرنے والے گودام/ ذخیرہ کرنے کی جگہوں کو سیل کر کے بھاری جرمانہ کیا۔ اور اس میں استعمال کیے جانے والے سامان اور گاڑیاں ضبط کر دی۔اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کسی بھی قسم کی زخیرہ اندوزی اور غیر قانونی ڈیکٹنگ کی اجازت نہیں دے گی ان کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی۔