پشاور، نا نبائیوں کا محکمہ خوراک کے رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور، نا نبائیوں کا محکمہ خوراک کے رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے نانبائیوں نے محکمہ خوراک کی جانب سے پسند نہ پسند کی بنیاد پر نانبائیوں کی گرفتاریوں اور بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج کیا ہے نانبائی قیصر، خالد خان، عبدالرؤف،رمضان شنواری اور دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک کے اہلکار و افسروں نے شہر میں پسند نہ پسند کی بنیاد پر نانبائیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر رکھا ہے جوکہ افسوسناک ہے انہوں نے الزام لگایا کہ جو نانبائی محکمہ خوراک کے اہلکاروں کی مٹھی گرم کرتے ہیں انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی گئی ہے اور یہی نانبائی کم وزن روٹی بھی فروخت کرتے ہیں کیونکہ انہیں محکمہ خوراک کی آشیرباد حاصل ہوتی ہے انہوں نے صوبائی وزیر خوراک اور سیکرٹری خوراک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ خوراک کے مالی بد عنوان اور عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں اور افسروں کو تبدیل کرکے انکی جگہ فرض شناس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے اور شہر میں دوکانداروں سے منتھلیاں لینے والے اہلکاروں اور افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -