اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست کررہی ہے،ناصر حسین شاہ

  اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست کررہی ہے،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور دیگر قوتیں نان ایشوز پر باتیں کر رہی ہیں حالانکہ پاکستان کو اس وقت بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور سنتھیا رچی جیسے غیر اہم معاملات اس وجہ سے اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو غیر ضروری معاملا ت میں الجھا کر رکھا جائے اور کردار کشی کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا دلوانے کی بات کریں۔کورونا کی وباء کے بارے میں بات کریں لیکن اس طرح کی باتیں عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے پھیلائی جاتی ہیں تاکہ عوام کی نظروں سے اصل معاملات اوجھل ہوجائیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اومنی گروپ کو سبسڈی دینے کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے جیسے کھودا پہاڑ نکلا چوہا کیونکہ اس وقت جو سبسڈی دی گئی تھی۔ اس کا تقریبا 15فیصد اومنی گروپ کو ملا اور باقی تمام سبسڈی دوسری ملوں کو دی گئی جن میں وزیر اعظم کے دوست جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوائنٹ سکورنگ کے بجائے عملی کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہماری سفارشات پر کان نہ دھرے اور باہر سے آنے والے لوگوں کو نہ تو روکا گیا اور نہ ہی ان کو چیک کیا گیا اس طرح لاکھوں لوگ ملک میں پھیل گئے اور وبا ملک میں وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پھیل گئی۔
ناصر شاہ