مردان،اے اے سی نورزلی کا مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ،ریکارڈ چیک

مردان،اے اے سی نورزلی کا مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ،ریکارڈ چیک

  

مردان(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان کا چارسدہ روڈ کا معائنہ۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے پٹرول پمپوں میں پٹرول کی فروخت،ریٹ اور ریکارڈ کی چیکنگ کی۔مذید ایڈیشنل اے سی نے کلینکس اور میڈیکل سٹورز کا معائنہ کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر ایک فرد کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مس سحرش نگار کی تھانہ ہوتی کے علاقہ میں گرینڈ انسپکشن کی۔اس موقع پر میرافضل بازار، مال منڈی، چکڑو پل، گلی باغ اور معیار روڈ پر انسپکشن کی گئی۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پر دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا۔ اسکے علاوہ چکڑو پل کے قریب پٹرول پمپ کی انسپکشن بھی کی گئی۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے شیر گڑھ بازار میں پٹرول پمپ پر پٹرول کی موجودگی کی چیکنگ کی تاہم پٹرول فراہم نہ کرنے پر ٹینکیاں چیک کی اور پٹرول نہیں پایا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کئیے جبکہ دکانداروں کو ماسک لازمی لگانے کی ہدایت کی۔ایک اور کارروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنے شہباز گڑھی،گڑھی کپورہ میں پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت کرنے اور ریٹ کی چیکنگ کی جبکہ ایڈیشنل اے سی نے منیجرز کو ہدایات جاری کی کہ اگرذخیرہ اندوزی یا منافع خوری پائی گئی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ایڈیشنل اے سی نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکنگ کی اور لوگوں میں فیس ماسک تقسیم کیے۔مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فلائنگ کوچ اور رکشوں میں موجود مسافروں سے کرایہ کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -