سول ڈیفنس پشاور کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد

سول ڈیفنس پشاور کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد

  

پشاور(سٹی رپورٹر)آج سول ڈیفنس پشاور کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس آفس سے لیکر لاہور اڈہ جی ٹی روڈ تک آگاہی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈائریکٹر سول ڈیفنس فہد اکرام قاضی نے کی، ریلی میں ان کے ہمراہ سی۔ڈی۔او ہیڈکوارٹر اکرم خان وزیر اور چیف وارڈن پشاور ہیڈکوارٹر سید شمشاد علی شاہ، ایڈیشنل چیف شبیر محمد و ڈپٹی چیف خان گل، ڈویژنل وارڈن عتیق احمد نے اہلکاروں و رضاکاروں کے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سول ڈیفنس پاکستان کا ادارہ 1952 ایکٹ کے تحت معرض وجود میں لایا گیا۔ تاکہ ملک میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں امن عامہ کو برقرار رکھنے اور عوام و املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ سول ڈیفنس پاکستان نے مختلف جنگوں اور قدرتی آفات و حادثات جیسے کہ 1965 اور 1971 کی جنگیں، 2005 کا تباہ کن زلزلہ یا پھر 2008 کا تباہ کن سیلاب میں باقی اداروں کے شانہ بشانہ بھرپور کردار ادا کیا ہے۔اس موجودہ کرونا وائرس سے پھیلی وبا سے نمٹنے کیلئے سول ڈیفنس خیبر پختونخوا فرنٹ لائن پہ کردار ادا کر رہی ہیں، پورے صوبے میں آگاہی مہم چلائی گئی، مساجد اور رہائشی علاقوں میں SOPs پر عملدآرمد کو یقینی بنایا گیا۔اس وقت صوبائی دارالحکومت پشاور میں تقریبا 280 اہلکاران تعینات ہیں جوکہ سیکیورٹی کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔ اور مقررہ وقت پر لاک ڈوان پر عمل کرایا جارا ہے اس کے ساتھ ساتھ تقریبا 300 اہلکار آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔وزیراعلی E_رضاکار کے تحت پورے صوبے میں تقریبا 25 ہزار رضاکاروں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ ضلع پشاور میں تقریبا 1600 رضاکاروں نے رجسٹریشن کی ہے۔ عوام سے پرزور اپیل ہے کہ 1700 فری ٹول نمبر پر کال کرکے سول ڈیفنس میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -