کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور مردان میں ایک اور شخص جان لیوا مرض کا شکار

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور مردان میں ایک اور شخص جان لیوا مرض کا شکار

  

مردان (بیورورپووٹ) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور مردان میں ایک اور شخص جان لیوا مرض کا شکارہوگیا جس کے بعد وفات پانے والے افراد کی تعداد37ہوگئی 24گھنٹوں میں 6افراد کے ٹسٹ پازیٹو موصول ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد645ہوگئی ڈی آفس کے اعداووشمار کے مطابق گذشتہ روز وفات پانے والے پٹواری گوہر شاہ کا ٹسٹ پازیٹو آگیاہے جس کے بعد وباء سے مرنے والوں کی تعداد37ہوگئی اس طرح گذشتہ 24گھنٹوں میں چھ نئے مریض سامنے آگئے ہیں جس سے مریضوں کی تعداد645ہوگئی جبکہ 40افراد کے نیگیٹو ٹسٹ آنے سے یہ تعداد1519ہوگئی ہے وباء سے ضلع بھر میں 299افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 379افراد کے رزلٹ کا انتظارہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -