مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری
تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر)مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری،نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ شیخ ملتون پولیس کا کومبنگ آپریشن،ایک مجرم اشتہاری،02 سہولت کار،اقدام قتل میں مطلوب دو ملزمان سمیت 21مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ بھی برآمد۔جرائم کی سدباب کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہیگا۔ ڈی پی اوسجادخان تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل شبیر احمد کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون کی قیادت میں ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے02سہولت کار، اقدام قتل میں مطلوب 02ملزمان سمیت 21مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 03 پستول اور50عدد مختلف ساخت کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 50گاڑیوں،30موٹر سائیکل اور50مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 11افراد کو 107/151اور 10افراد کو 55/110کے تحت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او سجادخان نے واضح کیا ہے کہ جرائم کی سدباب کیلئے مردان پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، جرائم میں ملوث عناصر راہ راست پر آجائیں بصورت دیگرانکے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔