اہلسنت والجماعت کا مزارات کی شہادت اور بے حرمتی کیخلاف مظاہر ہ

اہلسنت والجماعت کا مزارات کی شہادت اور بے حرمتی کیخلاف مظاہر ہ

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پشاور کے زیر اہتمام حضرت عمر بن عبد العزیز رح ور انکی اہلیہ کے مزارات کی شہادت و بے حرمتی کیخلاف گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی امیر قاری فخر عالم صدیقی، حاجی فضل وہاب صافی،عبدالرحمان فاروقی اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے جس پر شام میں ہوئے افسوس ناک واقع کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اس دور کے حکمرانوں کیلئے حضرت عمر بن عبدالعزیز کا سنہری اسلامی دور روشن مثال ہے جس پرعمل پیرا ہوکر اس دور کے حکمران نئی اسلامی تاریخ رقم کر سکتے ہیں انکا طرز حکومت موجودہ حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز رح نے اپنے سوا سالہ دور حکومت میں عدل و انصاف و مساوات کی ایسی مثالیں قائم کیں کہ پھر کوئی معاشرے میں نہ بھیک مانگنے والا رہا نہ کوئی زکوات لینے والا باقی رہا اور نہ ہی پھر کوئی حکمران کی کرپشن پر انگلی اٹھانے والا رہا اور عمر بن عبدالعزیز رح وہ شخصیت کہ جن کو مرنے پر خوشخبری ملی کہ انہیں جہنم سے نجات مل گئی علماء کرام نے کہا کہ آج ایسی عظیم شخصیت کا مزار شہید کرنا، اسکی بیحرمتی کرنا کسی ایماندار کا کام نہیں ہوسکتا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے علماء کرام نے مذمتی قراردادوں کے ذریعے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا،او آئی سی تنطیم اور پاکستان بالخصوص اس مسئلہ پر عالمی اور سفارتی سطح پر آواز اٹھائے اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رح اور انکی اہلیہ و متعلقہ قبور کو ازسر نو بحال کیا جائے اور واقعے کے زمہ دران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے کتابوں میں مذہبی منافرت کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -