پشاور،خلیل ایس او کا آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور،خلیل ایس او کا آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خلیل سٹوڈنٹس آرگنازیشن پشاور یونیورسٹی کیمپس نے ان لائن کلاسز اور دیگر مطالبات کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق مین مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت زرعی یونیورسٹی سنئیر نائب صدر اظہار اللہ خلیل، زرعی یونیورسٹی صدر علی خلیل،اسلامیہ کالج یونیورسٹی صدر ملک بلال خلیل،اسلامیہ کالج یونیورسٹی جنرل سیکرٹری ملک اسامہ خلیل،اسلامیہ کالج صدر حماد خلیل اور دیگر طلبہ نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان لائن کلاسز کا خاتمہ ہونا چائے کیونکہ اس سے طلبہ کو کوئی فائدہ نہیں اور زیادہ تر طلباء کیساتھ انٹرنیٹ کی سہولت سمیت بجلی لودشیڈنگ کا بھی مسلہ درپیش ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان لائن کالسز ختم کیے جائے جبکہ سمسٹر فیس معاف کیے جائے اور سالانہ سسٹم میں فیس 50فیصد معاف کرنے سمیت ہاسٹل فیس کو مکمل معاف کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا اور اپنے مطالبات کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے بھی دھرنا دینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -