دیرلو ئیر،کورونا ٹیسٹ نتائج میں تاخیرسے مشتبہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا

دیرلو ئیر،کورونا ٹیسٹ نتائج میں تاخیرسے مشتبہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) دیرلو ئیر،کورونا ٹسٹ نتائج میں تاخیرسے مشتبہ مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، ہفتہ گزرنے کے باوجود سینکڑوں مریضو ں کو رزلٹس نہ مل سکے،مریضوں کا نتائج حوالے سے مراحل تیز ترکرنے کا مطالبہ،تفصیلا ت کے مطابق اس وقت دیرلویر کے 742مریضوں کے لیب سے رزلٹس آنا باقی ہے،ضلع بھر میں کورناکے713مریض موجود جبکہ 188مریض مکمل صحتیاب اور12جاں بحق ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت ذرایع کے مطابق دیرلویر کے تمام تقریبا چھوٹے بڑ ے طبی مراکز میں کورناکے مشتبہ مریضوں سے نمونے لینے کی سہولت موجود ہیں جنہیں بعد ازاں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور بجھوادیا جاتا ہے،دوسری جانب نتائج میں غیر ضروری تاخیر کے سبب کورونا کے مشتبہ مریض ٹسٹ دینے کے حوالے سے تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں،جبکہ بعض مریض قرنطینہ میں دوہفتے گزارنے اور صحت مندہونے کے باجود رزلٹ نیگیٹو آنے کے انتظار میں مزید ایک ہفتہ خوار ہوکر گزارتے ہیں،مقامی مریضوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال تیمرگرہ میں لیباٹری قیام اعلان کو خوش آیند قرار دیتے ہو ئے مذکورہ لیب کو جلد از جلد فعال بنانے کی اپیل کی ہے،علاوہ ازیں کورونا کے حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹرارشاد علی کے مطابق مشتبہ مریضوں سے نمونے لیکر بروقت پشاور بجھوائیے جاتے ہیں،نتائج جلد حاصل کرنے میں حائل روکاوٹو ں کو جلد دور کیا جا ئیگا اور اس حوالے سے وہ کے ایم یو کے لیب ذمہ دران سے مسلسل رابطے میں ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -