جنوبی وزیر ستان میں پی ٹی آئی کی جانب سے رفاعی سکیموں پر کام جاری

  جنوبی وزیر ستان میں پی ٹی آئی کی جانب سے رفاعی سکیموں پر کام جاری

  

ٹانک (نمائندہ پاکستان)جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے ہیلتھ، تعلیم، ابنونشی اور مواصلات کے کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عوامی خدمات میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کی جائیگی، صوبائی حکومت ڈیڈک کمیٹی کے چئیرمین کی ناانصافیوں کا نوٹس لیں،تحریک انصاف جنوبی وزیرستان،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے زیراہتمام جنرل باڈی کا ایک اجلاس ضلعی صدر افسر خان محسود کے زیر صدارت تحصیل مکین میں منعقد ہوا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی انیتا محسود، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ساوتھ ریجن آصف محسود اور تنظیم کے عہدیداروں، آئی ایس ایف کے جوانوں سمیت کثیر تعداد میں انصاف یوتھ کے کارکنوں نے شرکت کی، اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک کمیٹی کے چئیرمین نصیر اللہ وزیر کا حالیہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈ کا غیر منصفانہ طریقے سے تقسیم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا، ضلعی صدر افسر خان محسود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ فنڈ عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے پر خرچ کی جائیگی اور کسی ممبر اسمبلی کو سرکاری فنڈ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے نہیں دیا جائیگا، اجلاس سے پارٹی عہدیداروں نے قومی مسا?ل اور پارٹی اختلافات پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اور پارٹی کے اندر تمام بنے ہوئے گروپوں کے مابین اختلافات کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملے، اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور پارٹی کو جنوبی وزیرستان میں مزید فعال کرنے کیلئے کئی تجاویز پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -