پٹرول بحران،عمر ایوب کی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

پٹرول بحران،عمر ایوب کی ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت

  

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر عمر ایوب نے ملک میں جاری پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول بحران کے ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن کی ہدایت کی ہے۔پٹرول کی قلت کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کی۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے ملک میں جاری پٹرول بحران پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پٹرول بحران کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی۔ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے ڈی جی آئل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ڈپو اور پٹرول ریٹیلرز کا معائنہ کرے گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کی سفارشات پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مالاکنڈ، فیصل آباد اور حیدرآباد ڈویڑنز میں اضافی پٹرول فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق ملک میں پٹرول کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں،ملک میں 214,536 میٹرک ٹن قابل استعمال پٹرول موجود ہے،یہ پٹرول آئندہ دس دن کے لیے ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

عمر ایوب

مزید :

صفحہ اول -