مردان،پولیس کا کومبنگ آپریشن،2 ملزمان،21 مشتبہ گرفتار

مردان،پولیس کا کومبنگ آپریشن،2 ملزمان،21 مشتبہ گرفتار

  

مردان(بیورورپورٹ)نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران اشتہاری اور قتل اقدام قتل کے دوملزمان سمیت 21مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل شبیر احمد کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون کی قیادت میں ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے2سہولت کار، اقدام قتل میں مطلوب 2ملزمان سمیت 21مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 3 پستول اور50عدد مختلف ساخت کے کارتوس بھی برآمد کئے گئے، پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 50گاڑیوں،30موٹر سائیکل اور50مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 11افراد کو 107/151اور 10افراد کو 55/110کے تحت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او سجادخان نے واضح کیا ہے کہ جرائم کی سدباب کیلئے مردان پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، جرائم میں ملوث عناصر راہ راست پر آجائیں بصورت دیگرانکے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -