پشاور، سوئی ناردرن نے 381غیر قانونی کنکشنز منقطع کردئیے

پشاور، سوئی ناردرن نے 381غیر قانونی کنکشنز منقطع کردئیے

  

پشاور(سٹی رپورٹر) سوئی ناردرن پشاور ریجن کی گیس چوری کے خلاف جاری مہم میں تیزی،381غیر قانی کنکشنز منقطع،8مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن پشاور ریجن نے ابتدائی لاک ڈا?ن کے بعد گیس چوری کے خلاف جاری مہم کو پھر سے تیز کر دیا ہے۔سوئی ناردرن نے ماہ اپریل سے اب تک پشاور شہر،کرک اور بنوں کے علاوہ ان کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 381غیر قانی کنکشنز منقطع، 189مشکوک گھریلوو کمرشل میٹرز تبدیل کر دئیے ہیں۔ جبکہ 349قانونی گھریلو کنکشنزسے براہ راست یا میٹر ٹمپرنگکے ذریعے23ایم ایم سی ایف گیس چوری کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ان میں پشاور، لارامہ، چارسدہ روڈ، خزانہ،متھرا،پوٹووار، سریزائی، سربند، ارمڑ، ریگی، کچا گڑھی، لنڈی ارباب، تہکال، اچینی، پشتاخارہ، کوہاٹ روڈ، پلوسی، جمرود روڈ، جھگڑا، سپین خاک، جی ٹی روڈ، ابدرہ، پواکی، کینال روڈ، ملازئی، دلازاک روڈ، چا? گجر اور چمکنی کے علاوہ بنوں، کرک اور لکی مروت کے مضافاتی علاقے شامل ہیں۔سوئی ناردرن نے گیس چوری کے گیس چوری کے خلاف 8مقدمات کا اندراج کروا دیا ہے جبکہ دیگر دو مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانوں میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

میڈیا افیئرز ڈیپارٹمنٹ

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -