پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے، کامران بنگش

پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے، کامران بنگش

  

پشاور(سٹی رپورٹر)مشیر بلدیات و دیہی ترقی کامران بنگش نے کہاہے کہ پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی اور اسے حقیقی معنوں میں خیبر پختونخوا کا دارالحکومت ثابت کرنا پاکستان تحریک حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسکے لیے پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے بھی بھرپور کوششیں کی ہے جبکہ موجودہ حکومت نے اسے اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے باعث تعطیلات کے فورا بعد پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کئے جاچکے ہیں اور کوشش کی جائیگی کہ 90 دنوں کے اند اندر اہداف حاصل کئے جاسکیں ان خیالات کا اظہار مشیر بلدیات کامران بنگش نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے سیکرٹریٹ میں منعقدہ پشاور روایول پلان (PLAN PESHAWAR REVIVAL) اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں ٗاجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانو ٗ ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد ٗڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور میاں شفیق الرحمان ٗایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون سلیم خان ٗ چاروں ٹاؤنز اور پی ڈی اے کے افسران نے شرکت کی ٗ اجلاس میں تعارف کے بعد پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں اور ڈائریکٹر جنرل میاں شفیق الرحمان کی قیاد ت میں ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی گئیں جوکہ ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے گی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی کے اراکین پر مشتمل ایک واٹس اپ گروپ بنایاجائیگا تاکہ باہمی ر ابطے موثر ا ور فعال رہ سکیں ٗاجلاس میں چاروں ٹاؤنز کے ایڈمنسٹریٹروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہاکہ چاروں ٹاؤنز کے حدو د میں وال چاکنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات شروع کئے جائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرکے وال چاکنگ کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرکے ملوث ا فراد کے خلاف سکیشن 188 کے تحت سخت کارروائی کئے جائیں اس ضمن میں انہو ں نے چاروں ٹاؤنز کے ایڈمنسٹریٹروں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی ٗ مشیر بلدیات کامران بنگش نے پشاور کے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہاکہ اگر انکے پاس پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی کے حوالے سے ئی پلان ہے تو وہ فوکل پرسن ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور میاں شفیق الرحمان کے ساتھ شئیر کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -