الپوری،شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کی جانب سے شہریوں اور دکانداروں میں ماسک تقسیم

الپوری،شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او کی جانب سے شہریوں اور دکانداروں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز کا ہیڈ کوارٹر بازار الپوری میں تاجروں اور شہریوں میں ماسک تقسیم کئے، عوام کو حکومت کی دی گئی ہدایات ایس او پیزپر عمل کرنے کی تلقین کی،انھوں نے بازار میں مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر کرونا وائرس کا روک تھام ممکن نہیں ہے،شانگلہ میں پچانوے فیصد تاجر اور شہری ماسک،سینیٹائزر اور گلبز کا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں حالات بہتر ہیں، انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم سب پر فرض ہیں کہ حکومتی اور طبی ماہرین کے ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اس وباء کو شکست دیں۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران حسین رانجھا نے کہا کہ حکومت نے عوام کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا جو ریلیف دیا ہے وہ ایس او پیز پر مکمل عمل در امد کرنے سے مشروط ہے، اگرکوئی دکاندار ماسک کے بغیر گاہک کو سہولیات فراہم کریگا یا ایسی گاہک جو ایس او پیز کو نظرانداز کر رہا ہے کو چیزیں فروخت کریں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی، نہ صر ف تاجروں بلکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنر ز مسلسل چیکنگ کر رہے ہیں اور ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے میڈیا کو وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس نے ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز سمیت تاجروں کے خلاف مقدمات درج کئے، شانگلہ میں حالات اوسطاً تسلی بخش ہیں تاہم لاپرواہی، سماجی دوری کو نظر انداز کرنا اور عوامی مقامات پر بغیر ماسک و احتیاطی تدابیر نہ اپنانا ہمارے لئے مشکل پیدا کرسکتی ہے، محکمہ پولیس نے شروع سے تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے بھر پور تعاون کیا اور ہر وقت اس مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے تاجروں، شہریوں اور ٹرانسپورٹرز میں ماسک کی تقسیم کے موقع پر ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔۔