جندول سمیت لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں پٹرول کے بعد ڈیزل کی بھی قلت

جندول سمیت لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں پٹرول کے بعد ڈیزل کی بھی قلت

  

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول سب ڈویژن سمیت لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں پٹرول کے بعد ڈیزل کا بھی شدیدقلت شروع،چھوٹی گاڑیوں کے بعد بڑی گاڑیوں کو بھی گھروں اور بڑے اڈوں پر کھڑا ہونے کا سامنا کرنا پڑا،پٹرول پمپ مالکان دربدر پٹرول شاٹیج کے بعد ڈیزل کے تلاش میں نکل پڑے،علاقائی پٹرول پمپ خالی پٹرول پمپ ملکان نے لاکھوں کروڑوں کا نقصان کا خدشا د ظاہر کیا،حکومت وقت خاموش تماشائی بن گئی ہے۔تٖفصلات کے مطابق جندول سب دویژن سمیت لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں پٹرول ایک ہفتے سے پٹرول شاٹ ہونے کے وجہ سے نہیں مل رہی ہے جس کے دو دن بعد ڈیزل کا بھی شدید قلت شروع ہوگئی ہے میڈیاکو تفصلات بتاتے ہوئے عسکری اور شیل پٹرول پمپ ملکان نوشیروان خان اور شاکرامان خان نے بتایا کہ پٹرول غائب ہونے میں پٹرول پمپوں مالکان کا کوئی قصور نہیں ہے،اس سے پہلے بھی جب پٹرول ڈیزل سستہ ہونے کے صورت میں پٹرول پمپ ملکان نے حکومتی حکم نامے کا احترام کیا ہے اور اب بھی کررہی ہے مگر ایک بات سے دوکھ ہوا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل حکومت نے خودی غائب کردیا ہے اور بدنامی اور الزامات پٹرول پمپ ملکان پر ڈالا جارہاہے جس سے پٹرول پمپ ملکان کو لاکھوں کروڑوں نقصان سامناہورہا ہے انھونے سوشل میڈیا پر پٹرول پمپ ملکان بے بنیاد الزامات لگانے والوں سے اپیل کیا کہ پٹرول شاٹیج ہمارے وجہ سے نہیں ائے بلکے اسکا ضمدار حکومت وقت ہے جس نے جان بھوج کر ملک میں تیل کا شاٹیج بنارکھا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -