سوات، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

سوات، کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے دکانداروں اور شہریوں کی جانب سے کو رونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی عامر علی شاہ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرجواد خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیوشاکر شنواری نے مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور مینگورہ سہراب خان چوک میں ملک نو شیر وان خان،دوبئی مارکیٹ اور کلاتھ کی مختلف مارکیٹس اور پلازوں میں رش اورماسک نہ لگانے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر1038 دکانوں کو سیل کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی عامر علی شاہ نے کہا کہ کورونا سے تحفظ کے لئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے بازار، مارکیٹ اور تجارتی مراکز کے اچانک دورے کر کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائیگی کورونا سے تحفظ کے لئے پبلک مقامات اور رش کی جگہ پر ماسک، دستانوں کا استعمال، ہاتھ دھونے کی سہولت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے ہجوم اور رش کی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے ضلعی انظامیہ کی ہدایت کے مطابق" نو ماسک نو سروس "کے قانون کے تحت پٹرل پمپ انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی کہ صرف ماسک استعمال کرنے والے شہریوں کو ہی پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کو لازمی نافذ کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی عامر علی شاہ نے مینگورہ بازار میں شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے اور کہاکہ بازاروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -