پشاور، قبائلی اضلاع میں نیب سسٹم کی بحالی بارے احتجاجی مظاہرہ

پشاور، قبائلی اضلاع میں نیب سسٹم کی بحالی بارے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)قبائلی اضلاع میں نیٹ سسٹم کی بحالی کے حوالے سے آج پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر تنظیموں نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت فاٹا سٹودنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر جاسم آفریدی اور دیگر نے کی اس موقع پر فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر جاسم آفریدی نے مظاہرہ سے خطاب میں کہا کہ سابقہ فاٹا میں نیٹ 3G اور 4G سسٹم بحال کیا جائے۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم قبائلی طلباء کی فیس واپس کی جائے اور طلباء کو اگلے سمیسٹر میں پرموٹ کرنے کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلباء آن لائن کلاسز سے قاصر ہے جس کی وجہ سے ان کی سمیسٹر ضائع ہونے کا اندیشہ ہے اس لئے HEC فوری طور پر طلباء کو آگلے سمسٹر میں پرموٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں جبکہ یونیورسٹیاں طلباء کا سمیسٹر فیس معاف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -