صوابی،پی پی پی کی جانب سے امریکی خاتون سنتھیاڈی رچی کیخلاف درخواست دائر

صوابی،پی پی پی کی جانب سے امریکی خاتون سنتھیاڈی رچی کیخلاف درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی صوابی نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف صوابی تھانہ میں درخواست دائر کردی اس موقع پر پیپلزپارٹی مردان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سابق ضلعی صدر جاوید اقبال انقلابی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات صفدر علی ایڈوکیٹ اور صوابی سٹی کے صدر سکندر خان موجود تھے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں مقیم ایک امریکی عورت پیپلزپارٹی کے قیادت کے خلاف جنسی ہراسگی کی مہم چلا رہی ہے۔ اور اس ملک کی ایک سابق خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بارے غیر اخلاقی بیانات دیئے ہیں۔جو ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔ ان کی اس مہم سے نہ صرف کروڑوں پاکستانی بلعموم اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بالخصوص دل آ زاری ہو رہی ہے۔ اور اس سے نقص امن کا بھی خطرہ ہے۔ درخواست میں امریکی عورت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی استدعا کی گئی ہے۔