متحدہ طلباء محاذ مردان، آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

متحدہ طلباء محاذ مردان، آن لائن کلاسز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

مردان (بیورورپورٹ)متحدہ طلباء محاذ نے مردان کی جامعات میں آن لائن کلاسسز کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا درجنوں طلباء متحدہ محاذ کے چیئرمین عباس خان کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ زتھے جن پر مردان کی جامعات میں آن لائن کلاسسز کے اجراء کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عباس خان،فراز خان،شبیرجان،عمر باچہ،عامر مایار اور دیگر کاکہناتھاکہ کورونا کے باعث لوگ شدید مشکلات کے شکارہیں پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں دوسری طرف جامعہ عبدالولی خان اورویمن یونیورسٹی میں طلباء سے بھاری بھر کم فیسیں وصول کی جارہی ہیں حالانکہ تین ماہ سے تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اس دوران بلڈنگ،لیب اور بجلی وغیرہ استعمال نہیں کی گئی ہے اس کے باوجود طلباء سے فیسیں وصول کی جارہی ہیں انہوں نے آن لائن کلاسسز کو مسترد کرتے ہوئے طلباء کی فیسں معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -