مہمند ایس یو کا انٹرنیٹ سہولت دینے کیلئے مظاہرہ

مہمند ایس یو کا انٹرنیٹ سہولت دینے کیلئے مظاہرہ

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)قبائلی اضلاع کو انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کے لئے مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر نگرانی طلبا ء کا احتجاجی مظاہرہ۔حکومت قبائلی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بندکریں۔احتجاجی مظاہرین۔ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں پشاور باجوڑ شاہراہ پرسینکڑوں طلبا ء نے قبائلی اضلاع کو انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور شاہراہ کوایک گھنٹہ کے لئے بندکررکھا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور کتبے اٹھارکھے تھے۔جن پر مختلف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت قبائل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں۔کیونکہ تمام ملک میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے مگر قبائلی طلباء ان سہولیات سے محروم ہیں۔جن کا بنیادی وجہ قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ سہولیات کا فقدان ہیں۔جن کا خمیازہ قبائلی طلبا ء کو بھگتنا پڑتاہیں۔جبکہ مقتدر قوتوں کو اب قبائلی عوام کو مذکورہ سہولیات دینی ہوگی۔کیونکہ دنیا اب ایک گلوبل ویلج بن گیا ہے۔مہمندسٹوڈنٹس یونین نے آئندہ لائحہ عمل کیلئے طلبا کا 5 رکنی کمیٹی بھی بناء جس کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بحالی تک احتجاج جاری رہیگا۔ اور طلباء کمیٹی اس سلسلے میں بہت جلد فیصلہ کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -