ایس ایچ او تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ دمساز خان میں کوروناکی تصدیق

ایس ایچ او تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ دمساز خان میں کوروناکی تصدیق

  

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ دمساز خان میں کوروناکی تصدیق کے بعد ایڈیشنل ایس ایچ او نورنگ سلیم خان،مددمحرر طارق خان اور کنسٹیبل کفایت اللہ کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی،تنیوں کو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا جب کہ ڈی ایف سی نورنگ نوشادخان سمیت نورنگ میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگئے،قائمقام ایس ایچ او نورنگ آیازخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دنوں تھانہ نورنگ کے ایس ایچ او دمسازخان کے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس انتظامیہ نے تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ میں تعینات 34پولیس آفسران اور اہلکاروں کے کوروناٹیسٹ کرانے کافیصلہ کیا جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او نورنگ سلیم خان،مددمحرر طارق خان اور کنسٹیبل کفایت اللہ کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی،تنیوں کو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا جب کہ ڈی ایف سی نورنگ نوشادخان سمیت نورنگ میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -