پشاور کے تندوروں پر نیکی کی ٹوکری مہم کا آغاز، غرباکی امداد کا انو کھا طریقہ

پشاور کے تندوروں پر نیکی کی ٹوکری مہم کا آغاز، غرباکی امداد کا انو کھا طریقہ

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان ہندکووان تحریک پشاور کی جانب سے ترکی کے طرز پر نیکی کی ٹوکری مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں اندرون شہر ایک درجن سے زائد تندوروں پر مستحقین کی مدد کیلئے ٹوکریاں رکھی گئیں ہیں جبکہ مخیر حضرات کو اس نیکی میں راغب کرنے کیلئے بینرز بھی لگائے گئے ہیں تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد اکبر سیھٹی کے مطابق مہم کا مقصد تندور سے روٹی خریدنے والے شہریوں کی جانب غربا کیلئے بھی روٹی خرید کر ٹوکری میں چھوڑنا ہے تاکہ مستحق افراد تک اس کے ثمرات پہنچ سکے انہوں نے کہا کہ فی حال پاکستان ہندکووان تحریک کے چئیرمین سقاف یاسر اور سرپرست اعلی محمد عاطف حلیم اس مہم میں مالی مدد کر رہے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے بھی مہم کوسراہا جا رہا ہے اور نیکی کی ٹوکریاں کریم پورہ،محلہ باقر شاہ، سکندر ٹاون،محلہ جٹاں، یکہ توت، لالا کلے، ہشتنگری اور صدر کیمختلف تندوروں پر رکھی گئی ہے جلد ہی مزید بازاروں کے تندوروں پر بھی رکھی جائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندکووان تحریک نے پشاور کے مختلف بازاروں کے تندوروں پر نیکی کی ٹوکری رکھ کر اعلی مثال قائم کر دی ہے

مزید :

صفحہ اول -