سماہنی،بھارتی فوج کی سول آباد ی پر بلااشتعال فائرنگ، نوجوان زخمی

سماہنی،بھارتی فوج کی سول آباد ی پر بلااشتعال فائرنگ، نوجوان زخمی

  

سما ہنی(آئی این پی)سرحدی علاقے ڈھلی بڑوھ پر بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ، نوجوان پاوں پر گولی لگنے سے زخمی، فوری طبی امدا د کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سما ہنی کے سرحدی علاقے ڈھلی بڑوھ سمیت دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس سے ڈھلی بڑوھ میں نوجوان احمد سبحانی ولد محمود سبحانی پاوں پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ریسکیو کر کے سما ہنی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے فوری طبی امدادکے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا جہاں اس کے پاؤں سے گولی نکال دی گئی ہے، بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھی منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کی گنیں خاموش اور نام نہاد سورمے بلوں میں گھس کر دبک گئے۔

بھارت فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -