کوئٹہ:آئل ٹینکر الٹنے کے بعد آتشزدگی ، 5 افراد جھلس گئے

کوئٹہ:آئل ٹینکر الٹنے کے بعد آتشزدگی ، 5 افراد جھلس گئے
کوئٹہ:آئل ٹینکر الٹنے کے بعد آتشزدگی ، 5 افراد جھلس گئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 5 افراد جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کسٹم میں ایک آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا، آئل ٹینکر الٹنے اورتیل بہنے کے باعث بڑے علاقے میں آگ پھیل گئی ،جس نے قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور 3 واٹر باوئزر نے کارروائی میں حصہ لیا اور 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد رات گئے آگ پر قابو پایا جاسکا ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -