کورونا وائرس،پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات، ریکارڈ ٹوٹ گیا

کورونا وائرس،پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات، ریکارڈ ٹوٹ گیا
کورونا وائرس،پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات، ریکارڈ ٹوٹ گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا وائرس نے وار تیز کر دیئے ہیں اور ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 105 اموات ہوئی ہیں جس کے باعث گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 ہو گئی ہے جب کہ 35 ہزار 18 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز

ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں ہیں، جہاں اب تک 40 ہزار 819 افراد میں کوویڈ 19 کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 39 ہزار555، خیبرپختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952 ، آزاد کشمیر میں 412 اور اسلام آباد میں 5 ہزار 785 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے 105 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جو کہ اب تک ایک روز میں ملک میں اس وائرس سے ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 172ہوگئی۔

ریکارڈ مریضوں کے ساتھ جانی نقصان میں بھی پنجاب کا پہلا نمبر ہے جہاں اب تک 773 افراد اس وائرس کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 679، خیبرپختونخوا میں 587 ، بلوچستان میں 58 اسلام ا?باد میں 52، گلگت بلتستان میں 14 اور ا?زاد کشمیر میں 9 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 322 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -