غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس :شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس :شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی ...
غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس :شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کی حاضری سے متعلق درخواست منظورکرلی اور سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں شاہدخاقان عباسی اوردیگر کیخلاف غیرقانونی بھرتیو ںسے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، شاہد خاقان عباسی نے کورونا کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،عدالت نے سابق وزیراعظم کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔