اسسٹنٹ کمشنر منگچر کورونا وائرس سے جاں بحق

اسسٹنٹ کمشنر منگچر کورونا وائرس سے جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنر منگچر کورونا وائرس سے جاں بحق

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل ہیڈ کوارٹر منگچر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر وکیل احمد کاکڑ کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر قلات نے اسسٹنٹ کمشنر منگچر وکیل احمد کاکڑ کے کورونا وائرس سے انتقال کرجانے کی تصدیق کی ہے۔ڈسٹرکٹ قلات کے تحصیل ہیڈ کوارٹر منگچر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر وکیل احمد کاکڑ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے خود کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔کچھ عرصہ پہلے ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر منگچر وکیل احمد کاکڑ آج کورونا وائرس کے باعث اپنی زندگی ہار گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق وکیل احمد کاکڑ کو ان کے آبائی علاقے شرن تحصیل کاریزات میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -کورونا وائرس -