انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ ...
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث معیشت بھی بحران میں ہے تاہم اس صورتحال میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر آج پھر سے مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 163 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسر ی جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے کوئی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 34 ہزار 749 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا لیکن یہ برقرار نہ رہ سکے اور ایک جھٹکے کے بعد واپسی کا سفر شروع ہو گیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 708 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

یاد رہے کہنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی طور پر 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 646 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 ہو گئی ہے جب کہ 35 ہزار 18 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ا105 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2172 ہو گئی ہے۔

مزید :

بزنس -