اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس ،محکمہ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب

اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس ،محکمہ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب
اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس ،محکمہ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کی جانب سے اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس میں 18 جون کو محکمہ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولز کی جانب سے اضافی فیس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولز کو اضافی فیسیں وصول کرنے سے روک رکھا ہے،عدالت نے 18 جون کو محکمہ ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -