شالیمار سٹیل مل سے متعلق کیس :سپریم کورٹ کی ہائیکورٹ کو زیرالتوا درخواست پر 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

شالیمار سٹیل مل سے متعلق کیس :سپریم کورٹ کی ہائیکورٹ کو زیرالتوا درخواست پر 3 ...
شالیمار سٹیل مل سے متعلق کیس :سپریم کورٹ کی ہائیکورٹ کو زیرالتوا درخواست پر 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شالیمار سٹیل مل سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو زیرالتوا درخواست پر 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شالیمار سٹیل مل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال نے استفسار کیا کہ 8کروڑ روپے آپ نے لینے ہیں بینک گارنٹی کیوں نہیں دے رہے؟،8کروڑ روپے نیشنل بینک میں پڑے سود بھی مل رہا ہے۔

وکیل شالیمار سٹیل مل نے کہاکہ 7سال سے مل بند ہے، ہمارے پاس پیسے ہی نہیں،جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے کہاکہ کیس ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے،سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ دیا تو مرکزی کیس متاثر ہوگا۔عدالت نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے جلدی کچھ نہیں ہوگا، ہائیکورٹ کو 3 ماہ میں فیصلے کا کہہ دیتے ہیں،سپریم کورٹ کاہائیکورٹ کو زیر التوا درخواست پر 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -