حامد میر نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا لیکن وجہ کیا بنی ؟ بڑی خبر آ گئی

حامد میر نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ...
حامد میر نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا لیکن وجہ کیا بنی ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے واپنے والد پروفیسر وارث میر پر الزامات لگانے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سینیئر صحافی حامد میر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر نے وارث میرپر اپنی تحریروں میں بھارت، مکتی باہنی اور ریاست مخالف دشمنوں کی حمایت کا بے بنیاد الزام لگایا ہے ۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جھوٹے الزامات کا مقصد وارث میر کے خاندان اور حامد میر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا، وارث میر نے کبھی بنگلادیش کے قیام کی حمایت نہیں کی۔
قانونی نوٹس کے مطابق وارث میر کی زندگی سچ، انصاف، جمہوری اصولوں اور آزادی اظہار رائے کی جدوجہد میں گزری، اگر معافی نہ مانگی گئی تو صوبائی وزیر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 14 دن میں اپنے بیان پرمعافی مانگیں یا 1 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

مزید :

قومی -